مہرخبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے خلیجی عرب ممالک کے امریکہ نواز عرب بادشاہوں سے کہا ہے کہ ہماری سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے اور خلیجی ممالک کو متحد ہوجانا چاہیے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس کیافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبد اللہ نے کہا کہ اس میں کچھ شبہ نہیں کہ خطے کے تحفظ اور سلامتی کونشانہ بنایاجارہاہے۔ اس لیے سب کواپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا۔امریکہ نواز سعودی بادشاہ نے خلیجی ملکوں پرزوردیا کہ انھیں متحد ہوکرچیلنجزکا مقابلہ کرنا چاہیے۔
بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب خلیجی عرب ممالک کو موجود حالات سے ڈرا کر انھیں ہڑپ کرنے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب کی امریکہ نوازی میں کسی کو کوئي شک نہیں سعودی عرب ہر لحاظ سے امریکہ اور اسرائیل کو مضبو ط اورمستحکم بنا رہا ہےجو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے سعودی عرب کی ڈکٹیٹر حکومت یمن، بحرین اور مصر میں مسلمان تحریکوں کو کچلنے میں امریکہ کا بھر پور تعاون کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ